ساہیوال: نواز شریف کل شام 4 بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے

ساہیوال(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) ساہیوال کے زیراہتمام شیخ ظفرعلی اسٹیڈیم میں سہ پہر چاربجے جلسہ عام ہوگا جس میں سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف‘ مریم نوازاور دیگرقائدین کے علاوہ مقامی قائدین بھی خطاب کرینگے۔ جلسہ کے انتظامات کی تیاریاں جاری ہیں۔ سٹیج کے لئے کنٹینر زرکھ دیئے گئے ہیں جبکہ کرسیاں بھی گراؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعاطف اکرام نے سیکورٹی انتظامات کے جائزہ لینے کیلئے سٹیڈیم کادورہ کیااور اپنے ماتحت افسران کو ہدایات جاری کیں جبکہ ڈی پی او ساہیوال سیکورٹی پلان بھی جاری کر چکے ہیں۔دریں اثناء ممبر قومی اسمبلی پیر سید عمران احمد شاہ‘ صوبائی وزیر ملک ندیم کامران اور مسلم لیگی راہنما ملک محمدرمضان اور دیگر مقامی قائدین نے بھی سٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیااور کارکنوں کو ہدایات جاری کیں۔اس کے علاوہ جلسہ کی تشہیر کے لئے شہر بھرمیں فیلکسز اور ہورڈنگ بورڈ نصب کر دیئے گئے ہیں جن پر میاں نوازشریف‘مریم نوازشریف‘ شہبازشریف کی تصاویر نمایاں ہیں جبکہ مقامی قائدین اور کارکنوں کی تصاویر کے علاوہ خوش آمدید اور خیرمقدمی فلیکسز بھی لگائی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں