چوہدری نثار کا3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

راولپنڈی(ایس این این)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان ۔اس سلسلے میں انھوں نے اپنے انتخابی حلقے کے یوسی چیئرمینز سے ملاقات کی اور 2018 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلیوں کی 2 نشستوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے حلقہ 59 جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 10 اور پی پی 14 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ چوہدری نثار علی خان این اے 52 راولپنڈی سے 2013 کے انتخابات جیت کر ایوان میں پہنچے ہیں جو اب نئی حلقہ بندیوں کے بعد این اے 59 بن چکا ہے۔نواز شریف سے ناراضی کے بعد وہ پارٹی کے منظر عام سے غائب ہیں۔تا اہم شہباز شریف کی جانب سے انھیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں