چیچہ وطنی:‌بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹا بھائی قتل

چیچہ وطنی (ایس این این )بڑے بھائی نے معمولی تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی کو کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ شاہکوٹ کے نواحی گاؤں 36چودہ ایل کے رہائشی زاہد اقبال نے معمولی تلخ کلامی پر کلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے اپنے چھوٹے بھائی جاوید اقبال کو قتل کر دیا۔پولیس تھانہ شاہکوٹ کے ذرائع کے مطابق مقتول 23سالہ جاوید اقبال نشہ کا عادی تھا آئے روزوالد اور دوسرے بہن بھائیوں سے لڑائی جھگڑا کرتا رہتا تھا گزشتہ روز بھی والد سے جھگڑا ہوا تو زاہد اقبال نے طیش میں آکر کلہاڑی کے وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اورجائے واردات سے فرار ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع پر تھانہ شاہکوٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول جاوید اقبال کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں