ساہیوال جلسہ ،نواز شریف کے منہ پر” کالک“ مل دی گئی

ساہیوال (ایس این این) ساہیوال مییں کل ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے پہلے ہی مختلف چوراہوں پر آویزاں بینرز پر نوازشریف کا ”منہ کالا“ کر دیا گیا. تفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن) کل یوم مزدور پر ساہیوال میں ”ووٹ کو عزت دو“ کے بینر تلے پاور شو کرے گی. اس ضمن میں ساہیوال بھر میں مختلف چوراہوں پر نواز شریف سمیت مختلف قائدین کی تصویروں‌والے بینرز آویزاں‌کیے گئے ہیں. چند منچلوں نے کئی مقامات پرنواز شریف، شہباز شریف ، مریم نواز ، حمزہ شہباز اور ملک ندیم کامران کی تصویر پر کالک مل دی ہے.

جس سے مسلم لیگ (ن) ساہیوال کے عہدے داران میں تھر تھلی مچ گئی ہے اور ان بینرز کو چوراہوں سے اتروایا جا رہا ہے. مسلم لیگ(ن) کے حلقوں نے اسے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی شرارت قرار دیا ہے تا ہم ابھی تک اس بات اندازہ نہیں‌لگایا جا سکا کہ یہ کارروائی کس نے کی ہے؟ مختلف سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ ابھی تو نواز شریف ساہیوال آئے ہی نہیں ان کا منہ پہلے ہی کالا کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں