پاکستانی کبڈی ٹیم میں انڈین کھلاڑیوں‌کی شمولیت

فیصل آباد(ا یس این این) آسٹریلیا میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم میں بھارتی کھلاڑی شامل کرنےکیخلاف احتجاج کیا گیا۔ فیصل آباد میں گزشتہ روزکبڈی کھلاڑیوں نے زرعی یونیورسٹی گیٹ سے ضلع کونسل چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ کھلاڑیوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں ملکی کھلاڑیوں کی جگہ بھارتی کھلاڑیوں کو شامل کرنازیادتی ہے۔یہ مسئلہ اس وقت پیش آیا جب آسٹریلوی سفارتخانہ نے پاکستان کبڈی ٹیم کے 10 کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کئے اور کھلاڑی آسٹریلیا نہیں جا سکے .پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق 14 کھلاڑیوں سمیت 5 آفیشلز نے آسٹریلیا کے ویزے مانگے تھے لیکن صرف 5 کھلاڑیوں اور 4 آفیشلز کو ویزے جاری ہوئے۔ترجمان نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم ایسا ممکنہ طور پر کھلاڑی پورے کرنے کے لئے کیا گیا۔ شائقین کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے کسی ورلڈ کپ میں 2ملکوں کے کھلاڑی ایک ٹیم میں شامل ہو کر میچ کھیلیں اور وہ بھی روایتی حریف ٹیموں کے کھلاڑی ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں