ساہیوال:‌نوزائیدہ بچے کو داخل نہ کرنے پر سول ہسپتال میں ہنگامہ

ساہیوال(ایس این این ) ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کے چلڈرن وارڈ میں نوزائیدہ بچے کو دا خل نہ کر نے پر ہنگامہ آرائی ورثاء کاڈاکٹرز اور عملے کے رویے پر احتجاج ۔چیف ایگزیکٹو نے ڈاکٹروں کے رویہ کا نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق عارف والا کے محنت کش عامر جا وید کی بیوی عدیہ نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے گائنی وارڈ میں ایک بچے کو جنم دیا بچے کو ڈاکٹروں نے فوری طور پر چلڈرن وارڈ میں آکسیجن لگوانے کی ہدایت کی لیکن چلڈرن وارڈ کے ڈاکٹروں نے بچے کو وارڈ میں دا خل کر نے سے انکار کر دیا اور بچے کو فوری واپس لے جانے کی ہدایت کی جس پر بچے کے ورثاء نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور ڈاکٹروں کے رویہ پرا حتجاج کیا ۔بعد ازاں عملے نے وارڈ میں بچے کو چار گھنٹے کی ہنگامہ آرائی کے بعد آکسیجن لگا دی جس سے بچہ بچ گیا ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو نے اس واقعہ کا نو ٹس لے کر ورثاء کی شکایت پر تین ڈاکٹروں ملائکہ، مریم، ڈاکٹر اظہر کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا اور میڈیکل سپر ٹنڈنٹ کو انکوائر ی کے بعد رپورٹ پیش کر نے کا حکم دیا ہے ۔ورثاء کی جانب سےڈاکٹرز کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں