عمران دوسرا الطاف حسین، نواز نے کراچی کی بجلی چھین لی: بلاول بھٹو

کراچی(ایس این این) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی سیاست گندگی کے ڈھیر پر جمی ہوئی ہے وہ شہر صوبائی حکومت نے میئر کو اربوں روپے دیے ہیں مگر شہر کو صاف نہیں‌کیا گیا،عمران خان الطاف خان کا عکس ہیں اور ہم ان کی شکل میں دوسرابانی متحدہ نہیں چاہتے۔کراچی میں لیاقت آباد کے ٹنکی گرائونڈ میں جلسہ عام سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہر کے ایم این اے ،ایم پی ایز ایم کیو ایم کے ہیں ،توکام کرنا بھی اس کی ذمہ داری ہے ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میئر صاحب جب جیل میں تھے تو رہائی کےلئے سب سے پہلے ہم نے آواز اٹھائی،صوبائی حکومت نے شہر کی ترقی کےلئے اربوں روپے دیے ، حساب مانگتے ہیں تو آپ بے اختیار ہونے کا رونا روتے ہیں۔انھوں نے ایم کیو ایم کو’ مستقل قومی مصیبت ‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ووٹ ہمیں دو لیکن کام نہ ہونے پر گالیاں پیپلز پارٹی کو دو، کراچی والوں کی بڑی مشکل سے بانی متحدہ سے جان چھوٹی ہے ۔
انہوں نے دوران تقریر عمران خان اور نواز شریف کو بھی تنقیدکا نشانہ بنایا اور کہا کہ پہلے لندن سے کراچی چلایا جاتا تھا اب بنی گالہ سے چلانے کا خواب دیکھا جارہا ہے ،بانی متحدہ اور عمران خان یکساں ہیں،ایک معافی مانگتا ہے دوسرا دھرنا دیتا ہے۔نواز شریف نے کراچی کی پجلی چھین لی جبکہ طالبان کے بچھڑے ہوئے بھائی عمران خان کو امن نہیں نفرت کی سیاست پسند ہے. خیبرپختونخوا میں 5سال میں ایک نیا اسپتال نہ بنا سکنے والےدو نہیں ایک پاکستان کا نیا نعرہ لے کر آئے ہیں،اور اپنے صوبے میں کرپشن کا معاملہ دبادیتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ شریف برادران سیاست چمکانے کےلئے آتے ہیں،میاں صاحب اب ووٹ کی عزت کے نام پر عزت نہیں مل سکتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں