امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر،2 نوجوان زخمی

اسلام آباد(ایس این این) اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کرنل جوزف کی جانب سے ایک نوجوان کو کچلنے کے واقعہ کے بعدآج سیکرٹریٹ چوک پر ایک اور امریکی سفارتکار کی گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کی گاڑی سے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مارنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں سیکرٹریٹ چوک پر امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل پر سوار 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوانوں کو فوری طور پر پمزہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے، زخمی ہونے والے نوجوانوں کے نام نزاکت اعوان اورمحمد وسیم معلوم ہوئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق گاڑی امریکی سفارت خانے کا سیکنڈ سیکریٹری چاڈ ریکس چلا رہا تھا، واقعے کے بعد امریکی سفارتکار کی گاڑی کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ امریکی سفارت کار کو بھی حوالات منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں.
قبل ازیں 7 اپریل کو بھی امریکی سفارت کار کرنل جوزف کی گاڑی کی موٹرسائیکل کوٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں