ساہیوال:‌غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے مالکان کے خلاف مقدمات

ساہیوال(بیورورپورٹ) غیر قانونی ہاؤسنگ کالونی کے 2مالکان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 89/6-Rمیں اسامہ وغیرہ2افراد نے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونی بنا رکھی تھی اور میونسپل کارپوریشن کو نہ تو فیس جمع کرائی اور نہ ہی نوٹس جاری ہونے پر رابطہ کیا جس پر انفورسمنٹ انسپکٹر محمد منور حسین کی رپورٹ پر تھانہ فرید ٹاؤن نے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں