ساہیوال(بیورورپورٹ) چوری کی دو مختلف وارداتیں‘نامعلوم ونامزد ملزمان موٹرسائیکل‘ ایل ای ڈی‘پنکھے اور نقدی وغیرہ لے اڑے۔چوری کی واردات مال منڈی میں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے عبدالحمید انجم کی موٹرسائیکل نمبری151/SLGمالیتی63ہزارروپے چرالی‘دوسری واردات صابرٹاؤن میں ہو ئی یہاں نعمان وغیرہ3ملزمان نے کرم شہزاد کے گھرکے تالے توڑ کر گھر سے ایل ای ڈی‘پنکھے اور نقدی وغیرہ کل مالیتی60ہزارروپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
