ساہیوال(ایس این این ) ساہیوال میںمسلم لیگ (ن) کا پاور شو، کیپٹن صفدر کی قیادت میں کار اور موٹر سائیکل ریلی، ووٹ کو عزت دو کے نعرے. مسلم لیگ(ن) نے انتخابات سے قبل اپنے جلسوں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے یوم مزدور کے موقع پر ساہیوال میں جلسے کا اعلان کیا تھا. اس جلسے سے میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کے علاوہ دیگر قائدین خطاب کریں گے. ساہیوال جلسے سے قبل ساہیوال میں آج مسلم لیگ (ن) نے اپنا پاور شو کیا اور کیپٹن صفدر کی قیادت میں ”ووٹ کو عزت دو“ کے سلوگن تلے ریلی نکالی.ریلی میں ملک ندیم کامران، ملک ارشد اور دیگر رہنما شامل تھے.
