ساہیوال(بیورورپورٹ)معروف شاعر، صحافی اور کالم نگار اوصاف شیخ کے بڑے بھائی مظہر جمیل شاہد ایڈووکیٹ لاہور میں انتقال کرگئے۔مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان باغ رحمت بھٹہ چوک میں سپرد خا ک کردیاگیا۔ نماز جنازہ میں سماجی‘ سیاسی‘صحافتی‘لائرز‘مذہبی‘تجارتی ودیگر حلقوں کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
