ساہیوال(بیورورپورٹ) جامعہ فریدیہ کاسالانہ57واں عرس واجتماعی دعا اختتام پذیر ہوگئی۔اجتماعی دعا کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت تھے۔اجتماعی دعا میں پاکستان و بیرون ممالک سے افراد نے شرکت کی۔عرس کے موقع پر مدرسہ سے فارغ التحصیل حافظ قرآن طلباء وطالبات کی چادر پوشی اور دستار بندی کی گئی۔ عرس کے دوسرے رو ز پیر ابوالنصر مولانا منظور احمد شاہ نے امت مسلمہ‘ فلسطین‘کشمیر‘شام‘ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مدرسہ جامعہ فریدیہ کی خیرو برکت کیلئے اجتماعی دعاکرائی۔ اجتماعی دعا میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔دعا کے اختتام پر لنگر تقسیم کیاگیا۔
