ساہیوال (بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت دسمبر میں لیپ ٹاپ نہ لے سکنے والے ساہیوال ڈویژن کے 438طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔یہ بات سیکرٹری ساہیوال بورڈ ڈاکٹر ذوالفقار علی ثاقب نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔انہو ں نے بتایا کہ ان میں سے 361 طلبہ و طالبات کو ب فارم اور آن لائن ڈیٹا میں تضاد کی وجہ سے جبکہ 77 کوغیر حاضری کی وجہ سے لیپ ٹاپ نہیں مل سکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس تقسیم سے ساہیوال ڈویژن کے ہونہار طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کا تمام عمل مکمل کر لیا گیا ہے جس کے تحت 2015،2016 اور 2017 کے 5ہزار 4سو سے زائد ذہین طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ واضع رہے کہ ان 515طلبا وطالبات کو مختلف وجوہات کی بنا پر لیپ ٹاپ نہیں دیئے جا سکے تھے جن کے معاملات کو حل کرنے کیلئے کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے خصوصی کمیٹی قائم کی جس کی سفارشات پر ان طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ دے دیئے گئے ہیں۔
