ساہیوال: والی بال کا کھلاڑی دوست کے ہاتھوں قتل

ساہیوال(ایس این این ) نواحی چک 108/9.Lمیں والی بال کے کھلاڑی فر مان علی کو دوست کھلاڑی نے قتل کر دیا. لاش کھیتوں سے برآمد، ملزم گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق چک 108/9Lکے کھیت سے جمعہ کو کھیتوں‌سے والی بال کے کھلاڑی فر مان علی کی لاش برآمد ہوئی. مقتول مقامی زمیندار یار محمد کا بیٹا تھا۔تفصیل کے مطابق مقتول کو اس کا دوست عمیرمو ٹر سائیکل پر گھر سے والی بال کھیلنے کیلئےساتھ لے کر گیا اورایک ساتھی سے مل کر نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کردیا اور بعد ازاںگلہ دبا کر ہلاک کر کر کے لاش کھیت میں پھینک دی ۔پولیس ڈیرہ رحیم نے قتل کا معمہ حل کر لیا اور ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا ۔ملزم عمیر اور سکے ساتھی کے خلاف مقدمہ 134,302 ت پ درج کر لیا ہے دوسرا ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا قتل کی وجہ پولیس صیغہ رازمیں رکھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں