پٹرولیم بم تیار، قیمتوں میں 3 روپے اضافے کی تجویز

اسلام آباد(ایس این این) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافے سفارش کردی۔ذرائع کے مطابق عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کردی ہے۔اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھیجی گئی سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیےجانے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں