کرنٹ لگنے سے 35سالہ نوجوان جاں بحق

ساہیوال( بیورورپورٹ)ٹیو ب ویل سے پانی پیتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 35سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 87/6-Rمیں 35سالہ ایک کاشتکار قیصر اپنی فصل مکئی کو پانی دے رہا تھا کہ پیاس لگنے کے بعد ٹیوب ویل سے پانی پینے گیا اور پانی پینے لگا تو اسے ٹیوب ویل سے کرنٹ لگا ریسکیو 1122کاعملہ اطلاع ملنے پر فوری پہنچا لیکن طبی امداد سے قبل ہی وہ دم توڑ گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں