ساہیوال: میڈیکل کالج ساہیوال میں سٹوڈنٹ ویک

ساہیوال (بیورورپورٹ)ساہیوال میڈیکل کالج میں سٹوڈنٹس ویک کی تقریبات اختتام کو پہنچ گئیں جن میں تمام طلبا وطالبات نے مختلف مقابلوں میں بھر پور حصہ لیا جن میں پینٹنگ‘فوٹوگرافی‘کیلی گرافی ‘کے علاوہ سماجی موضوعات پر ڈرامے بھی شامل تھے۔سٹوڈنٹ ویک کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی تھے جبکہ اس موقع پر پرنسپل کالج ڈاکٹر ارشد قریشی‘ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر عبدالخالق‘ڈائریکٹر انیس احمد اور معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر نعیم اختر کے علاوہ فکیلیٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی بڑی تعدادبھی موجود تھی ۔کمشنر نے طلبا و طالبات کی بنائی ہوئی پینٹنگ اور دوسری تخلیقات میں گہر ی دلچسپی لی اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا ۔اختتامی تقریب میں تمام کلاسوں کے طلبا و طالبات نے اصلاحی و سماجی موضوعات پر ڈرامے بھی پیش کئے جن میں ان کو جاندار اداکاری پر بے حد داد ملی۔کمشنر علی بہادر قاضی نے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں بھر پو رکارکردگی پر ساہیوال میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات کی کاوشوں کو سراہا اور مختصر عرصے میں نمایاں مقام حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں