تنخواہوں اور پینشنز میں 10 فی صد اضافہ

اسلام آبا(ایس این این )آئندہ مالی سال کے لئے حکومت نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن کے لیے 342 ارب روپے سے زائد رکھے ہیں۔ 75 سال کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے کم از کم پنشن 15 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اس طرح سرکاری ملازمین کو ان کی بیسک پے پر 10 فی صد ایڈہاک الاؤنس دیا گیا ہے.جبکہ ہاؤس رینٹ میں 50 فی صد کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے.بڑے شہروں میں رہائش کے لیے ہاؤس سیلنگ بھی 50 فی صد بڑھا دی گئی ہے. 75 سال سے زائد عمر کے افراد کو ڈبل پینشن دینے اور فیملی پنشن کو 4500 سے بڑھا کر 7500 کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے،سرکاری ملازمین کی کم از کم پینشن بھی 10 ہزار کر دی گئی ہے.وزیرِ خزانہ نے اعلان کیا کہ بجٹ 19-2018ء میں تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ فیملی پنشن کو 4500 سے بڑھا کر 7500 روپے کیا جا رہا ہے۔ 75 سال سے زیادہ کے عمر کے پنشنرز کو 15000 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ کم سے کم پنشن 6000 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں