وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اسلام آباد(ایس این این ) مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت آج اپنا آخری بجٹ پیش کرے گی. اپوزیشن نے اس بجٹ پر اعتراضات اور تحفظات کا اظہار کیا تھا تا ہم حکومت اس کے باوجود اپنا چھٹا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔اسپیکرقومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا آخری بجٹ پیش کرنے کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کر لیا۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم تقریبا 5 ہزار 500 ارب روپے ہوگا، اس بجٹ میں مختلف اشیا پر سبسڈی دیئے جانے کا امکان ہے مگر تاجروں کو بجٹ سے مثبت امیدیں نہیں رکھتے، بجٹ میں تقریبا سو اشیا پر سبسڈی کے لیے 230 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے جب کہ اس کے علاوہ کاشتکاروں کی مراعات میں اضافے اور فائلرز کے لیے ٹیکس شرح میں کمی کی بھی توقع ہے۔اگر اپوزیشن بجٹ مسترد بھی کردے یا بحث میں حصہ نہ بھی لے تو بجٹ پاس کرنے میں حکومت کو کوئی قانونی یا آئینی رکاوٹ نہیں پیش آئے گی۔ پارٹی سے ارکان کے مستعفی ہونے کے باوجود حکومت کے پاس مطلوبہ اکثریت موجود ہے اور سادہ اکثریت سے بجٹ منظورہوجائے گا۔قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کے بعد سینیٹ میں زیر بحث لایا جائے گا، جہاں سینیٹرز7 روز بحث کے بعد اپنی سفارشات قومی اسمبلی کو بھیجیں گے۔ قومی اسمبلی سینیٹ کی تجاویزکو منظورکرنے کی پابند نہیں۔ جن سفارشات کی قومی اسمبلی منظوری دے ان کو بجٹ کاحصہ بنادیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے گزشتہ برسوں‌میں ملازم طبقے کے لیے خاطر خواہ مراعات نہ دینے کی وجہ سے سرکاری ملازمین بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ سے کچھ خوش دکھائی نہیں دے رہے ان کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ ہمیشہ کی طرح ہی ہوگا کیونکہ مسلم لیگ کی حکومت ہمیشہ ملازم طبقے سے ناانصافی کرتی آ رہی ہے.وزیر اعظم نے اس بجٹ کو ٹیکس ری رکھنے کا اعلان کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں