’’دونہیں ایک پاکستان‘‘ پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے: رائے حسن نواز

ساہیوال (بیورورپورٹ) پاکستا ن تحریک انصاف ویسٹ ریجن پنجاب کے صدر رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ 29 اپریل مینار پاکستان کاجلسہ ملکی سیاست کا رخ تبدیل کردے گا‘ جلسے کاسلوگن ’’دونہیں ایک پاکستان‘‘ تمام پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے۔ 70سال سے پاکستان میں حکمرانوں کے لئے ایک قانون اور عام عوام کے لئے دوسراقانون رائج ہے ۔ حکمران عوام کے پیسے سے کرپشن کرکے عیاشیاں کریں اورعام آدمی ذلیل وخوارہو۔ اب ایسا نہیں چلے گا‘ وہ یہاں ضلعی دفترمیں تنظیمی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل ویسٹ ریجن پنجاب فیض اﷲ کموکا‘ ضلعی صدرملک فیصل جلال ڈھکو‘ راناآفتاب ‘ محمدیارڈھکو‘ شکیل خاںنیازی‘ مس نبیلہ حاکم علی خاں‘ رائے مرتضیٰ اقبال ‘ وحیداصغرڈوگر‘میاں نوید اسلم ودیگر کارکنان موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خاں کی قیادت میں ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جارہی ہے جس میں امیر اورغریب کے لئے ایک ہی قانون ہوگا ایک جیسی سہولیت ہونگی۔ انشاء اﷲ 29اپریل کوہرپاکستانی شہری اپنے حق کے لئے عمران خاں کے ساتھ نکلے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیض اﷲ کموکا ‘ ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں نویداسلم وضلعی صدر ملک فیصل جلال ڈھکو ودیگر نے کہا کہ یہ جلسہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ ہوگا اوریہ ثابت کردے گا کہ پاکستان کی عوام نئے پاکستان کی جدوجہد میں عمران خاں کے ساتھ کھڑی ہے۔ تحریک انصاف کا آج 22واں یوم تاسیس منایاجارہاہے عمران خاں کی جدوجہد کو 22سال مکمل ہونے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں