ساہیوال:‌چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ

ساہیوال (بیورورپورٹ)چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر 4افراد کے خلاف مقدمات درج‘ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے گردونواح میں مختلف بھٹوں پر چائلڈ لیبر کے ذریعے مشقت لی جارہی ہے ۔ پولیس نے 65/4-R‘ 68/4-Rاور 69/4-R میں 3بھٹوں پرچھاپے مارے اوراشفاق کو گرفتارکرکے 4افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں