افغانی سرحد سے دہشت گردوں کا حملہ، 1 اہل کار شہید

راولپنڈی(ایس این این ) مہمند ایجنسی میں افغانی سرحد سے ہونے والے دہشت گردحملے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پرفائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں کی موثرجوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی فرمان اللہ جاں بحق ہوا۔ علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں