چیچہ وطنی: چلتا پنکھا طالبہ پر گر گیا

ساہیوال(ایس این این ) چیچہ وطنی کے نواح میں گورنمنٹ گر لز ہائی سکول اوکانوالہ میں بجلی کا پنکھا گر نے سے ساتویں جماعت کی طالبہ مر یم نواز شدید زخمی ہوگئی. طالبہ کو فوری طور پر ہسپتال دا خل کرا دیا گیا . تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گر لز ہائی سکول میں کلاس ہو رہی تھی کہ ساتویں جماعت کے کلاس روم میں اچانک ایک پنکھا چلتے چلتے طالبہ پر گر گیا جس سے وہ زخمی ہو گئی ۔
کمشنرساہیوال نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سکول انتظامیہ سے بجلی کے نصب پنکھوں کی چیکنگ کا حکم دے دیا ہے اور اس سلسلہ میں ساہیوال ڈویژن کے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سکولوں کے کلاس رومز میں نصب پنکھوں کا چیک اپ کرائیں اور ا س بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ اس قسم کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں