ساہیوال:‌جعلی لیبارٹریز کے خلاف ایکشن، 4 افراد کے خلاف مقدمہ

ساہیوال (بیورورپورٹ)جعلی لیبارٹریاں بناکر ٹیسٹ کرنے اور کارسرکار میں مزاحمت کرنے پر 4افراد کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعد بن سعید نے گولچکر کے قریب جعلی لیبارٹریاں بناکر ٹیسٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی تومحمد نصیر وغیرہ3افراد نے کارسرکار میں مزاحمت کی جبکہ محمد رفیق انجم نے جعلی لیب بناکر ٹیسٹ کئے ۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے مذکورہ ڈاکٹر کی رپورٹ پرچاروں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں