ساہیوال:‌ڈکیتی کی دو وارداتیں

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی ‘موبائل فون اور 3بھینسیں لیکر فرارہوگئے۔ ڈکیتی کی واردات جوہر ٹائون میںہو ئی یہاں محمد آصف رات کے وقت گولچکر سے جوہر ٹائون جارہاتھا کہ راستے میں 4 نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر روک کر مو بائل اور نقدی 50ہزارروپے چھین کرفرار ہوگئے۔ دوسری واردات موضع اعظم سہو میںہو ئی یہاں مرتضیٰ وغیرہ 5ملزمان زمیندار شہادت علی کے احاطہ میں گھس کر 3بھینسیں مالیتی7لاکھ روپے ڈالہ پر لوڈ کرکے لے گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں