’’گاڈ فادر‘‘ کا ایک اور درباری کرپشن پر نااہل ہوگیا:‌عمران خان

بنی گالہ: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ’’گاڈ فادر‘‘ کا ایک اور درباری اقامے کی آڑ میں کرپشن اور کالا دھن چھپاتے ہوئے نااہل ہوگیا۔ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ گاڈ فادر کے ایک اور درباری کو نااہل قرار دیا گیا، یہ درباری بھی اپنے گاڈ فادر کی طرح اقامے کی آڑ میں کرپشن اور منی لانڈرنگ چھپاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے شوکت خانم کو نشانہ بنایا تاہم آج وہ خود پاکستان اور پوری دنیا میں سرعام رسوا ہورہے ہیں۔سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کا فیصلہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان، اسدعمر، شیریں مزاری اور نعیم الحق نے اکٹھے بیٹھ کر ٹی وی پر سنا، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ فیصلے پر خوشی ہوئی۔عدالتی فیصلے سے قبل عثمان ڈار سے ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، پاکستان کے مستقبل کا تھا، خواجہ آصف نے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں