ٹریفک حادثات میں 3 بھائیوں سمیت 7 افراد جاں‌بحق

فتح پور ، حافظ آباد(ایس این این) دومختلف حادثات میں 3 بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔تح پور کے نواح میں ناصر خان اپنے بھائیوں اوردیگر ساتھیوں کے ہمراہ لکڑی کی کٹائی کے لیے ٹریکٹر ٹرالی پر جا رہے تھے کہ ایم ایم روڈ پر فتح پور کے قریب لاہور سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی مسافر بس ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ناصر خان، اس کا بھائی موسی اور رمضان کے علاوہ یسین، عبدالغفورخان، فیروز اور شاہ نواز موقع پر ہی دم توڑ گئے۔دوسرا حادثہ پنڈی بھٹیاں کے قریب پیش آیا جہاں لاہور سے ایبٹ آباد جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حفاظتی جنگلے سے ٹکراکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 4 افراد تعظیم بی بی، حمیدہ بیگم، بس ڈرائیور اور کلینر جن کے نام معلوم نہ ہوسکے ہیں موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ20سے زائد افراد ذخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں