ساہیوال:‌نامعلوم افراد نے گندم کی فصل جلا ڈالی

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے نواحی گاؤں 54/5Lمیں نامعلوم افراد نے مقامی زمیندار محمد اعجاز کی گندم کی فصل کو آگ لگا کر جلا ڈالا۔ ریسکیو 1122نے آگ پر قابو پالیا ۔600بھریاں جل گئیں ۔ زمیندار محمد اعجاز نے گندم کٹائی کے بعد گندم کی ایک ہزار بھریاں کھیت میں جمع کی ہوئی تھیں کہ اچانک آگ کے شعلوں نے لپیٹ لیا جس سے گندم کی 600 بھریاں جل کر خاکستر ہو گئیں ۔محمد اعجاز نے الزام لگایا کہ آگ تیل چھڑک کر لگائی گئی ہے جبکہ پولیس کے مطابق کسی نشئی کے سگریٹ سلگانے سے آگ لگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں