ساہیوال:‌ڈکیتی کی 3 وارداتیں، لاکھوں کی نقدی چوری

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈکیتی کی تین مختلف وارداتیں‘ نامعلوم ونامزد ملزمان لاکھوں روپے نقدی اور موٹرسائیکل وغیرہ لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات بلال کالونی میں ہوئی یہاں ایک تاجر عزیز احمد شام کے وقت مسجد گنبد خضریٰ روڈ پر پیدل جارہاتھا کہ تین نامعلوم بلا نمبر ی موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے 5لاکھ 75ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔دوسری واردات پل رجب 50/G-Dکے قریب دن کے وقت ہوئی یہاں بہزاد ثاقب اپنے دوست طیب کے ہمراہ ڈالہ نمبری2222/SLS پر ساہیوال سے نورشاہ جارہاتھا کہ راستے میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار امتیاز وغیرہ4ملزمان گن پوائنٹ پر روک کر شناختی کارڈ اور نقدی77ہزارروپے چھین کرفرار ہوگئے۔ تیسری واردات50/G-Dکے قریب دن کے وقت ہوئی یہاں مقبول اپنے کزن علی رضا کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سکول سے واپس گھر جارہاتھا کہ راستے میں 3موٹر سائیکل سوار ملزمان اشرف وغیرہ نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل مالیتی 50ہزار روپے چھین لی اور فرارہوگئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں