مسلم لیگ عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی:عمران شاہ

ساہیوال (بیورورپورٹ) ممبرقومی اسمبلی پیر سیدعمران احمدشاہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدین کو دیوار کے ساتھ لگانے کی سوچ رکھنے والے احمقوں‌کی جنت میں رہتے ہیں.عوام ملک وقوم کی ترقی چاہتے ہیں اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں انشاء اﷲ آئندہ آنے والے انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کوبھاری مینڈیٹ دیکرقائدین کومنتخب کرینگے۔ وہ یہاں کالج چوک میں اخبارنویسوں سے گفتگوکررہے تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن تاجر ونگ کے ڈویژنل صدر عمران ادریس چوہدری‘ ممبرمیونسپل کارپوریشن عمران بلوچ اور لیگی کارکن غازی عباس سگلہ کے علاوہ دیگرافراد بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کایکم مئی کوشیخ ظفرعلی سٹیڈیم میں تاریخی جلسہ ہوگا جس میں میاں نوازشریف اورمریم نوازخطاب کرینگے جبکہ پارٹی کے دیگرقائدین بھی جلسہ میں شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ ظفرعلی اسٹیڈیم میں ہونیوالا مسلم لیگ ن کا تاریخی جلسہ ہوگا اوراس سے قبل ایسا جلسہ کسی نے دیکھا نہ ہوگا۔ جلسہ کے انتظامات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اورکمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جبکہ مقامی قائدین منظم ہوکر جلسہ کے لئے پلاننگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30اپریل کو حضوری باغ سے ایک تاریخی موٹرسائیکل ریلی بھی نکالی جائیگی جس میں ہزاروں کارکنان شرکت کرینگے۔ کالج چوک میں 3روزہ استقبالیہ کیمپ لگایاجائیگا جس کااہتمام عمران ادریس چوہدری ودیگر کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں