سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم کبھی بھی عدالتوں سے نہیں بھاگے.مقدمات جھوٹے اور سیاسی انتقام کے لیے بنائے گئے لیکن پھر بھی ان کا سامنا کیا.انتقام کا نشانہ بننے کے باوجود انصاف کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا۔لاہور میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ارباب عالمگیر اور عاصمہ ارباب عالمگیر نے ملاقات کی جس میں دونوںرہنماﺅں نے آصف زرداری کو نیب کے آخری مقدمے میں بری ہونے پر مبارکباد دی۔اس موقع ہر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مقدمات جھوٹے اور سیاسی انتقام کے لیے بنائے گئے لیکن پھر بھی سامنا کیا جب کہ ہم کبھی بھی عدالتوں سے نہیں بھاگے۔ انہوں نے کہا کہ انتقام کا نشانہ بننے کے باوجود انصاف کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا.سیاسی مخالفین کے بنائے مقدمات میں عدالتوں میں گئے اور وہیں سے انصاف ملا۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments