ہندوستان کے ایک ”ریپ گرو“ کو تاحیات قید کی سزا

جودھپور(ویب نیوز) بھارتی عدالت نے ملک کے نامور سادھو آسارام کو ایک نابالغ لڑکی کے ریپ کے مقدمے میں مجرم قرار دینے کے بعد تاحیات قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سادھوآسارام پر الزام لگایا گیا تھا کہ انھوں نے اپنے آشرم میں اگست 2013 میں ایک 16 سالہ نابالغ لڑکی کا ریپ کیا تھا۔اس کارروائی میں سادھو بابا کے چار ساتھیوں پر بھی جرم میں معاونت فراہم کرنےکا الزام تھا۔ عدالت نے ان کے دو معاونین شلپی اور شردچندر کو قصوروار قرار دیتے ہوئے انھیں 20، 20 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ دو کوعدم ثبوت کی فراہمی پر بری کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں