ساہیوال: 2 قحبہ خانوں پر چھاپے،4خواتین سمیت 6 گرفتار

ساہیوال (بیورورپورٹ)فرید ٹاؤن پولیس کے دو قحبہ خانوں پر چھاپے ‘4 خوا تین سمیت 6افراد گرفتار‘ 2 خوا تین فرار۔ تفصیلات کے مطابق علی ٹائون 85/6-Rمیں 2قحبہ خانوں پر لڑکیوں کی خریدو فروخت جاری تھی کہ تھانہ فرید ٹاؤن کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹیموں نے دونوں مقامات پر چھاپے مار ے اور ناصر امین ‘شازیہ ‘منشاء ‘مدیحہ ‘صائقہ اور ریاض کو گرفتارکرلیاجبکہ لبنیٰ اور ماریہ فرارہونے میں کامیاب ہوگئیں۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں