علی ظفر اعلانیہ معافی مانگیں تو بات ختم ہو سکتی ہے

اسلام آباد(ایس این این) گلو کار علی ظفر کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کا الزام لگانے والی ماڈل و گلوکارہ کے وکیل نے کہا ہے کہ میری موکلا کے پاس علی ظفر کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے ثبوت ہیں،اگر ان کے پاس ثبوت نہ ہوتے تو وہ علی ظفر پر الزام ہی نہ لگاتیں۔
میڈیا سے گفتگو میں وکیل احمد پنسوٹا نے کہا کہ علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان جاری تنازع عدالت سے باہر تب ہی طے ہوسکتا ہے جب گلوکار اور اداکار اپنے کئے اعلانیہ طور پر معافی مانگیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میشا شفیع نے بہت سمجھ کر بیان جاری کیا تھا ،ہم کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے ،بات صرف اسی صورت میں ہوسکتی ہے اور آگے بڑھ سکتے ہے کہ علی ظفر معافی مانگ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں