غضنفر عباس سید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

ساہیوال(ایس این این) گورنمنٹ کالج ساہیوال کے شعبہ اردو کی جانب سے معروف شاعر اور استاد شعبہ اردو غضنفر عباس سید مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔تقریب میں شعبہ اردو کے طلبہ اوراساتذہ نےبھرپور شرکت کی۔پہلی نشست کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر اخلاق حسین نے کی جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بلال اشرف اور پرنسپل گورنمنٹ امامیہ کالج ساہیوال پروفیسر شہزاد رفیق مہمان خصوصی تھے۔تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ندیم عباس اشرف نے انجام دئیے۔دوسری نشست کی صدارت صدر شعبہ اردو پروفیسر ودود طارق نوید نے کی جب کہ پروفیسر رانا عمر خان اور افتخار شفیع ان کے ساتھ تھے۔اس تعزیتی تقریب میں شرکاء نے مرحوم کی شاعری اور شخصیت پر سئیر حاصل گفتگو کی ۔آخر میں ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں