معروف گلوکارہ کے بھائی کی سگی بھانجیوں سے زیادتی

راولپنڈی (ویب نیوز) پشتوکی مشہورگلوکارہ نازیہ اقبال کی دوکم سن بیٹیوں سے زیادتی کرنے کے الزام میں اس کے بھائی کوگرفتارکرلیاگیا۔ملزم افتخارکی عمر19سال بتائی جاتی ہے اوروہ نازیہ اقبال کاحقیقی بھائی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کافی عرصہ سے دونوں بچیوں کواپنی ہوس کانشانہ بنارہاتھا۔ایس ایچ اوتھانہ روات انسپکٹرخضرحیات نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ بحریہ ٹاؤن میں رہائش پذیرپشتو گلوکارہ نازیہ اقبال نے درخواست دی کہ اس کابھائی افتخاراس کی 12سالہ اور8سالہ بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرتاہے اور اس نے اپنے بھائی کورنگے ہاتھوں اپنی بھانجیوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے پکڑاہے. پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیاہے اوردونوں متاثرہ لڑکیوں (م ) اور(س) کامیڈیکل کرالیاگیا ہے جب کہ ان کے جسموں سے حاصل شدہ نمونے پنجاب فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں