عمران خان کی ”پیرنی“ ناراض ہو کر چلی گئی: نجی اخبار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایک نجی اخبار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان اور اہلیہ بشریٰ مانیکا کے تعلقات شادی کے آغاز میں ہی سردمہری کا شکار ہو گئے ہیں اخبار کے مطابق بشریٰ مانیکا اپنے خاوند سے ناراض ہو کر بنی گالہ چھوڑ کر میکے جا چکی ہیں اور انہیں گئے ہوئے ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ دونوں میں ناراضگی کی وجہ بشریٰ مانیکا کے ایک بیٹے کی بنی گالہ آمد اور قیام بنی جبکہ دونوں کے درمیان دوری کا یہ دورانیہ بھی غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بشریٰ مانیکا کے پہلے شوہر سے ایک بیٹا بنی گالہ میں آن ٹھہرا تو عمران خان اور بشریٰ مانیکا میں اختلافات پیدا ہو گئے کیونکہ دونوں میں یہ معاہدہ ہوا تھا کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی آدمی زیادہ عرصہ کےلئے بنی گالہ میں قیام نہیں کرے گا۔ذرائع کے مطابق اس کی وجہ عمران خان کے کتے بھی ہو سکتے ہیں جنہیں بشریٰ مانیکا نے گھر میں رکھنے پر ناپسندیدگی ظاہر کی تھی وہ بھی گھر واپس آ گئے ہیں اور انہیں بھی گھر کے اندر اور باہر آتے جاتے دیکھا گیا ہے۔ بشریٰ مانیکا سمجھتی تھیں کہ کتوں کی موجودگی میں عبادت اور وظائف میں خلل آتا ہے اور اسی بنا پر کتوں کو گھر سے بے دخل کیا گیا تھا لیکن خیر و برکت کی عدم موجودگی کی بنا کر نکالے گئے کتے گھر واپس آنے کی وجہ سے وہ اپنے میکے جا چکی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں