ساہیوال: نہر کنارے خشک درخت ٹمبر مافیا کی زد میں

ساہیوال(بیورورپورٹ )ساہیوال سمیت مختلف شہروں میں نہروں اور سڑکوں کے کناروں پر لگے اربوں روپے کے خشک درخت ٹمبر مافیا کے لیے سونے کی کان بنا گئے.ٹمبر مافیا مختلف محکموں کی ملی بھگت سے درخت کاٹنے کے لیے پر تولنے لگا.متعدد مقامات پر لوگ انہیں کاٹ کر ایندھن کے طورپر استعمال کررہے ہیں ، کوئی روکنے والا نہیں جبکہ متعلقہ محکمے سرکاری درختوں کی دیکھ بھال مکمل طورپر نہیں کرتے جس کے باعث حکومت کو اربوں روپے نقصان ہورہاہے۔ مختلف علاقوں کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوکھے ہوئے خشک درختوں کی نشاندہی کرکے انہیں فروخت کیا جائے اورحاصل ہونے والی رقم سرکاری خزانہ میں جمع کرائی جائے اور ان کی جگہ نئے درخت لگاکر ان کی دیکھ بھال کیلئے متعلقہ محکموں کی ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ نہروں کے پشتے بھی مضبوط ہوں اور قومی آمدن بھی حاصل ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں