ساہیوال:‌بین الصوبائی ڈکیت اچھو گینگ گرفتار

ساہیوال (بیورورپورٹ) ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے بین الصوبائی اچھو اووڈھ گینگ کے دو ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار کرلئے ہیں جن سے لاکھوں روپے لوٹا ہوا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ 4/5ماہ قبل اچھو اووڈھ گینگ کے 15/16ملزمان چیچہ وطنی بائی پاس کے قریب 3/4گھروں کی ریکی کرکے گھروں میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پرنقدی ‘طلائی زیورات اور قیمتی کپڑے وغیرہ لوٹ کرفرارہوگئے تھے جن کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او تھانہ صدر چیچہ وطنی خضر حیات ودیگر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے گینگ کو ٹریس کر گینگ کے سرغنہ ضلع قصور کے رہائشی محمد اسلم عرف اچھو اووڈھ اور ضلع ننکانہ کے رہائشی محمد شاہد کو گرفتار کرکے ان سے لوٹاہوا مال مسروقہ ‘طلائی زیورات ‘گھڑیاں ‘نقدی اور قیمتی کپڑے وغیرہ کل مالیتی 4لاکھ50ہزارروپے اور 3پسٹل 30بور ‘ایک رائفل اور گولیاں وغیرہ برآمد کرلیں۔ انہوںنے کہاکہ ملزمان مختلف اضلاع میں وارداتیں کرتے تھے اور ًضلع ساہیوال کو مطلوب تھے۔ انہوںنے پولیس ٹیم کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں