الیکشن کمیشن نےانتخابی عملے کے معاوضہ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ایس این این) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عملے کے معاوضہ جات کا اعلان کر دیا ہے. ذرائع کے مطابق پریزائیڈنگ آفسیرز کو اس بار 2000 ہزار روپے یومیہ ادا کیے جائیں گے جبکہ اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کو 15 سو روپے فی یوم معاوضہ ملے گا. اسی طرح پولنگ آفیسرز 1000 روپے فی یوم معاوضہ کے اہل ہوں گے. نائب قاصد کو بھی پہلے روز 2000 روپے اور اگلے دن کے 500 روپے ادا کیے جائیں گے. اس سے پہلے الیکشن کی ٹریننگ کا معاضہ اد انہیں کیا جاتا تھا تا ہم ان انتخابات کی ٹریننگ کا معاوضہ بھی ادا کیا جائے گا. اس سے پہلے معاوضے کی رقم ان انتخابات کے مقابلے میں کم تھی. الیکشن کمیشن نے 2018 کے انتخابات میں معاوضہ 75 فی صد تک بڑھا دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں