حوثی باغیوں کا سعودی شہر پر بلیسٹک میزائل سے حملہ

ریاض(آن لائن) سعودی آرمی نے حوثی باغیوں کی جانب سے ہونے والے بیلسٹک میزائل حملےکو ناکام بنا دیا۔ رواں ہفتے کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی جانب دوسرا میزائل حملہ کیا گیا جسے ناکام بنایا گیا ہے۔یمن کے باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر نجران کی جانب فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل کو کسی نشانے تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنادیا گیا یہ بیلسٹک میزائل یمن کے علاقے صعدہ سے فائر کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں