ساہیوال:‌مجرے پر پولیس کا چھاپہ، 8 تماش بین گرفتار

ساہیوال(ایس این این )ساہیوال میں‌شادی کی ایک تقریب میں مجرا‘ فحش گانوں پررقص وسرور کی محفل پرپولیس کاچھاپہ‘ تین رقاصاؤ ں سمیت 8تماش بین گرفتار‘ 7نامز دملزمان سمیت 20کے قریب نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونورشاہ پولیس کواطلاع ملی کہ 61/4-Rمیں محمدعمران کی شادی کی تقریب ہے اوروہاں پر تین نامور رقاصائیں مجرا کررہی ہیں اورتماش بین بوس وکنار کرتے ہوئے دادعیش دے رہے ہیں جس پرپولیس ٹیم نے لیڈی پولیس سمیت چھاپہ مارااور ناچنے والی تین رقاصائوں ناصرہ ‘ لاڈواورپھول اوران کے تماش بین قربان ‘ فقیر محمد‘ عرفان ‘ راشداور محمدوقاص کوبوس وکنار کرتے ہوئے گرفتارکرلیا جبکہ 15/20 نامعلوم ملزمان اورمحمدعباس ‘ محمدعمران‘ فقیر حسین‘ نوید‘ محمدرمضان اور رانا ناجا فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں