ساہیوال: بجلی چوری پر مقدمات

ساہیوال(بیورورپورٹ)بجلی چوروںکے خلاف واپڈا افسرا ن کے چھاپے ‘3ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں53/5-Lمیں محمد یونس ‘عیش محمد اور عبدالحمید تین مختلف مقامات پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چرارہے تھے کہ واپڈا فسرکو اطلاع مل گئی اور واپڈا ٹیم نے تینوں مقامات پر چھاپے مارکر ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں