ساہیوال: ٹریفک حادثات، طالب علم سمیت 4 افراد جاں بحق

ساہیوال(ایس این این)ساہیوال میں مختلف ٹریفک حادثات میں ایک طالب علم سمیت 4 افراد جاں بحق اور 14شدید زخمی ہو گئے 9 کی حالت نازک ہے .پہلا حادثۃ نور شاہ ساہیوال روڈ پر چکی مظفر شاہ کے قریب ہوا جہاں ایک مو ٹر سائیکل کی ٹکرسے ایک عورت سکینہ جاں بحق اور اقبال احمد 40سالہ ، 55سالہ کشور بی بی اور 28سالہ افتخار احمد شدید زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت نازک ہے۔
دوسرا حادثہ قادر آباد ملگدہ چوک روڈ پر بگڑی پل کے قریب پیش آیا. حادثے میں دو مو ٹر سائیکلوں کی ٹکر سے ایک طالب علم مراد رفیق 17سالہ جاں بحق ۔ محمد شریف اور انوار حسن شدید زخمی ہو گئے ۔قطب شہانہ ساہیوال روڈ پر قطب شہانہ راوی پل کے قریب ایک موٹر سائیکل رکشہ الٹ کر کھائی میں جا گرا جس سے 55سالہ مر یم جاں بحق ہو گئی۔ساہیوال ملتان روڈ پر اقبال نگر کے قریب کار الٹنے سے ایک 12سالہ بچہ اور تین افراد زخمی ہوگئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں