ساہیوال: گھوڑوں کی ریس پر جواء، 4 افراد گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)خچر گھوڑا ریس پر جواء ‘پولیس نے چھاپہ مارکر 4ملزمان گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق چٹھیاں والا باغ کے قریب خچر گھوڑا ریس پر عدنان وغیرہ 13/14ملزمان جواء کھیل رہے تھے کہ اس دوران فرید ٹائون پولیس کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر عدنان وغیرہ 4ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے 12ہزار700روپے وٹک برآمد کرلئے جبکہ دیگر ملزمان فرارہوگئے۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے 13/14ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں