سرکاری اساتذہ کے بچوں اور حفاظ طلبا کے لیے وظائف کا اعلان

ساہیوال (ایس این این)بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے 2017ء میں‌میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے حفاظ قرآن طلبا اورسرکاری ٹیچرز کے بچوں کے لیے وظائف کا اعلان کر دیا. بورڈ کے ترجمان ذوالفقار علی ثاقب کے مطابق 2017 میں میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے حفاظ اور سرکاری اساتذہ کے بچے اپنی درخواست 20مئی 2018تک اپنے ادارے کی وساطت سے بورڈ کے شعبہ انکوائری میں جمع کروا سکتے ہیں.-اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. یہ وظائف میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے جبکہ 60فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبا و طالبات درخواست دینے کے اہل ہونگے -اس ضمن میں وظیفے کا درخواست فارم بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور تاخیر سے آنے والی درخواستیں قابل قبول نہ ہونگی –

اپنا تبصرہ بھیجیں