کابل(ایس این این ) فغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ووٹر رجسٹریشن سنٹر کے باہر ہونے خود کش حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 57 تک جا پہنچی ۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق خود کش حملہ کابل کے ایک ووٹر رجسٹریشن سنٹر میں ہوا۔ ہلاک ہونے والوں میں کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی افغانستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں حرکت میں آگئیں اور موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
امدادی ٹیمز نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس ہولناک خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 57 تک جا پہنچی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 119 کے قریب ہے ، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے-دہشتگرد تنظیم اسلامک سٹیٹ نے اس خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
