اداکار ساجد حسن پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

کراچی(ایس این این) معروف اداکار اور اینکر پرسن ساجد حسن پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ انھوں نے اپنی شمولیت کا اعلان صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی موجودگی میں کیا. اس موقع پر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی جدوجہد سے نئے لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ نواز لیگ شہباز لیگ بن گئی ہے ۔اداکار ساجد حسن نے کہا کہ عام کارکن کی حیثیت سے پی پی میں شامل ہور ہا ہوں۔بطور سیاستدان پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے کہابے نظیر بھٹو کا مداح ہوں۔ قوم کولبرل پروگریسو فلسفہ ہی آگے لے جا سکتا ہے جس میں اقلیتوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ پاکستان کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے۔ اس وقت بلاول سے بہتر انتخاب کوئی اور نہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں