سکول حاضری پوری کرنے کے لیےدلچسپ سلوگن

ساہیوال(ایس این این) پنجاب کے سکولز میں بچوں کے داخلوں کی شرح بڑھانے کے لیے حکومت پنجاب نے ٹیچرز کو جو ہدایات جاری کی ہیں ان میں متعلقہ ٹارگٹ پورا نہ ہونے پر انکوائری سے لے کر معطلی تک کے نکات شامل کیے گئے ہیں اس لیے ٹیچرز داخلہ کی شرح پوری کرنے کے لیے گھر گھر جا کر نہ صرف بچوں کے داخلہ کے لیے سروے کرتے ہیں بلکہ بچوں کے والدین کی منت سماجت بھی کرتے ہیں. بچوں کی حاضری پوری کرنے کے لیے بھی حکومت کی جانب سے سخت ہدایات کی گئی ہیں جس بنا پر سوشل میڈیاپر آئے روز نت نئی طنزیہ تصاویر اور خبریں دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں. ایسی ہی ایک تصویر گزشتہ روز سماجی رابطے کی ایک ویب سائیٹ پر شئیر کی گئی ہے جس میں سکول کی عمارت پر پنجابی میں ایک سلوگن لکھا گیا ہے کہ ہمیں زیادہ محبتیں درکار نہیں بس آپ بچے سکول بھیج دیا کریں. اس تصویر پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں